4 اکتوبر 2011 - 20:30

سعودی عرب کے معروف سیاسی مبصر حمزہ حسن نے کہا ہےکہ سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں مظاہرے اور جھڑپیں آل سعود کےخلاف عوام کے انقلاب کا آغاز ہے۔

ابنا: حمزہ حسن نے العالم سے گفتگو میں گذشتہ روز العوامیہ علاقے میں ہونے والے بڑے مظاہروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے الشرقیہ علاقے سے ہمیشہ عوامی تحریکیں شروع ہوئي ہیں اور گذشتہ روز العوامیہ میں ہونے والے مظاہرے آل سعود کی استبدادی حکومت کے خلاف انقلاب کا آغاز ہے۔ حمزہ حسن نے کہا کہ آل سعود کی پولیس نے جگہ جگہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے عوام کی تلاشی لی اور ان کی توہین کی لیکن انہیں کامیابی نہیں ملے گي۔یاد رہے کہ گذشتہ روز العوامیہ میں ہزاروں افراد نے آل سعود کی شاہی حکومت کےخلاف مظاہرہ کیا تھا جس پر آل سعود کے کارندوں نےحملے کر کے چوبیس افراد کو زخمی کر دیا۔ادھر خطیب مسجد الاقصی شیخ عکرمہ صبری نے سعودی عرب کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ شیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ سعودی عرب ایک فرانسیسی کمپنی کے ساتھ تعاون کر رہا ہے جو قدس کی یہودی سازی میں صیہونی حکومت کی مدد کر رہی ہے۔ عکرمہ صبری نے کہا کہ سعودی عرب نے اس فرانسیسی کمپنی کو مکہ سے مدینہ تک کی میٹرو ریلوے لائن کا ٹھیکہ دے دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کی مٹرو بنانے کے لئے اس کمپنی کو ٹھیکہ دینا نہایت خطرناک ہے لہذا تمام عرب ممالک بالخصوص سعودی عرب اس فرانسیسی کمپنی سے اپنا تعاون ختم کردیں۔............/169